پاک قومی اسمبلی میں روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے تحریک التواء دائر

درخواست میں اپیل کی گئی کہ میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے پاکستان اپنا لائحہ عمل فی الفور وضع کرے

800735
پاک قومی اسمبلی میں روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے تحریک التواء دائر

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کراتے ہوئے میانمار میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے  والے  خوفناک مظالم  پر فی الفور  بحث کا مطالبہ کیا ہے۔

تحریک التوا ء کی درخواست   پاکستان تحریک انصاف کے  رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر عارف علوی، شیریں مزاری، اسد عمر اور شفقت محمود نے جمع کرائی۔

اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں  روہنگیامسلمانوں کے گھر نذر آتش کئے جا رہے ہیں، یہ ایوان میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کا معاملہ فوری طور پر اٹھائے، ایوان میں جامع بحث کی جائے اور اس حوالے سے  قومی لائحہ عمل سامنے لایا جائے۔

 



متعللقہ خبریں