کراچی، بارش سے متاثرہ عوام اور علاقوں کو امداد کی ہدایت

وزیر اعظم کو شہر میں بارشوں کے  نقصانات اور ازالے کے لیے لگائے گئے تخمینے پر بریفنگ

800470
کراچی، بارش سے متاثرہ عوام  اور علاقوں کو امداد کی ہدایت

وزیر اعظم پاکستان  شاہد خاقان عباسی نے  کراچی میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے سندھ حکومت کو ہر ممکنہ معاونت اور مدد کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت حکومتی  اجلاس منعقد  ہوا جس میں کراچی میں بارشوں سے  متاثرہ علاقوں کی  صورت حال پر غور کیا گیا اور  متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو شہر میں بارشوں کے  نقصانات اور ازالے کے لیے لگائے گئے تخمینے پر بریفنگ دی گئی۔

اس دوران وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے سندھ حکومت کو معاونت وامداد فراہم کی جائے گی، کراچی کےعوام کی مشکلات   کو دُور کرنے اور نقصانات کے ازالے کے لیے موثر اور فی الفور انتظامات کیے جائیں اور ہر  عام و خاص  کو در پیش  مشکلات سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

 



متعللقہ خبریں