قطر اور پاکستان کے درمیان نئی بحری لائن کھل گئی

قطر کے دارالحکومت دوہا  کی حامد بندرگاہ اور پاکستان کی کراچی بندرگاہ کے درمیان ہفتہ وار بحری سفروں کا آغاز کروا دیا گیا

789376
قطر اور پاکستان کے درمیان نئی بحری لائن کھل گئی

قطر اور پاکستان کے درمیان نئے بحری لائن کھل گئی ہے۔

قطر میں حکومت سے منسلک "قطر بندرگاہوں  کی انتظامی  کمپنی" کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت دوہا  کی حامد بندرگاہ اور پاکستان کی کراچی بندرگاہ کے درمیان ہفتہ وار بحری سفروں کا آغاز کروا دیا گیا ہے اور اس نئی بحری لائن  کے دائرہ کار میں 1200 کنٹینروں  کے وزن کے ساتھ ایک کارگو  بحری جہاز  کراچی سے قطر کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ سفر ،حامد بندرگاہ  کی بین الاقوامی و علاقائی اہمیت کو سامنے لانے کے لئے قطر وزارتِ رسل و رسائل و مواصلات  کی کوششوں کے دائرہ کار میں شروع کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ قدم پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت کو بھی متحرک کرے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بحرین ، مصر  اور یمن  نے 5 جون  کو "دہشت گردی کے ساتھ تعاون کرنے"  اور "دشمنی پر مبنی روّیوں کا مظاہرہ کرنے" کے دعوے کے ساتھ قطر کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی عرب نے اپنی فضائی حدود کو قطر کے لئے بند کر دیا تھا  اور متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر کے سفارت کاروں سے ملکوں کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ سعودی عرب نے قطر کی واحد زمینی سرحد کو بھی بند کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں