عوام کا جوش و جذبہ انقلاب کا پیش خیمہ ہے : نواز شریف

نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کو رسوا کر کے تذلیل کر کے نکال دیا گیا، کیا آپ کو قبول ہے؟۔ نواز شریف نے کہا ہمیں یہ بے عزتی منظور نہیں، یہ خوددار قوم ہے، مریدکے والو! آپ کا جذبہ انقلاب اور تبدیلی کا پیش خیمہ ہے

788695
عوام  کا جوش و جذبہ انقلاب  کا پیش خیمہ ہے : نواز شریف

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مرید کے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ جیت آپ کی ہے، ہار اس کی ہے جس نے قوم کو 70 سالوں سے یرغمال بنایا ہوا تھا، پاکستان کے 20 کروڑ عوام ملک کے اصلی مالک ہیں، چند لوگ پاکستان کے مالک نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کو رسوا کر کے تذلیل کر کے نکال دیا گیا، کیا آپ کو قبول ہے؟۔ نواز شریف نے کہا ہمیں یہ بے عزتی منظور نہیں، یہ خوددار قوم ہے، مریدکے والو! آپ کا جذبہ انقلاب اور تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔ انہوں نے کہا نوازشریف نے ایک پائی کی کرپشن بھی کی ہوتی تو کان سے پکڑ کر نکال دیتے، میرے خلاف کوئی کرپشن، کمیشن اور ہیرا پھیری نہیں ہے، سرکاری فنڈ میں بھی کوئی خرد برد نہیں ہوئی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو نکال دیا گیا۔ سابق وزیراعظم نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کے ووٹ کی پرچی کی کیا حیثیت ہے، اس ملک کو بدلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا بجلی پہلے سے بہتر ہو رہی ہے، دن رات ملک کی خدمت کر رہا تھا، بلوچستان کی ترقی ہو رہی تھی اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملنا شروع ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا ترقی کی سپیڈ جاری رہتی تو اگلے 3 سالوں میں پاکستان سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو جاتا۔ میاں نواز شریف نے کہا پاکستان کے ساتھ 70 سالوں سے مذاق ہو رہا ہے، کیا پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں یہ کھیل تماشا ہو رہا ہے؟۔انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ اس ملک میں ایک انقلاب ہونا چاہیے یا نہیں، کیا انقلاب کے لیے تیار ہوِ؟۔ میاں نواز شریف نے کہا پاکستان دنیا میں رسوا ہو رہا ہے، ہم نے ملک میں تبدیلی اور انقلاب لانا ہے، کیا مرید کے لوگ نوازشریف کا ساتھ دیں گے؟۔  



متعللقہ خبریں