ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کےلئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے: صدر ممنون حسین

اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف، وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ، پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج، ارکانِ پارلیمنٹ اور مختلف ملکوں کے سفیروں نے شرکت کی

788547
ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کےلئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے: صدر ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کےلئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے، اس سلسلہ میں تمام امتیازات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و ملت کے استحکام اور سر بلندی کےلئے مل کر کام کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اقلیتوں کے قومی دن کے حوالہ سے ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف، وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ، پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج، ارکانِ پارلیمنٹ اور مختلف ملکوں کے سفیروں نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی رواداری کی بنیاد محض قوانین اور آئین میں فراہم کئے گئے تحفظات پر ہی نہیں بلکہ اس کی بنیاد ہماری تہذیبی روایات اور دینی تعلیمات بھی فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کے ساتھ مساوی سلوک اور رواداری کے جذبات ہمارے جسم میں لہو کی طرح دوڑتے ہیں اور اگر پاکستان کے کسی بھی شہری کو کسی وجہ سے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو قوم اسے محسوس کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی بھائیوں کا احترام ہمارے قومی مزاج، ہماری تعلیمات اور تربیت کا حصہ ہے اور پاکستان کو اس کی اصل منزل اور ترقی کے بامِ عروج تک پہنچانے کےلئے یہی جذبہ کام آئے گا۔



متعللقہ خبریں