قوم کو مسلح افواج کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں پر فخر ہے : وزیر اعظم  خاقان عباسی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کہا ہے کہ قوم کو مسلح افواج کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں پر فخر ہے۔

786404

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پہلی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم کی جانب سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی گئی۔ شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ مسلح افواج مادر وطن کو دہشتگردی کی لعنت سے نجات دلانے کے لئے کوشاں ہیں، افواج نے آپریشن ردالفساد اور خیبر فور میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں اور قوم کو مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ 

متعللقہ خبریں