نئی کابینہ کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب چھانگلہ گلی میں موجود ہیں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی مری آئیں گے، مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی مشاورتی عمل میں شریک ہوں گے

782839
نئی کابینہ کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں

آج وفاقی کابینہ کی تشکیل کے کام کو مکمل کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

آج پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما ایک بار پھر مری میں یکجا ہو کر نئی کابینہ کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب چھانگلہ گلی میں موجود ہیں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی مری آئیں گے، مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی مشاورتی عمل میں شریک ہوں گے۔

مری میں مسلم لیگ نون کے ہونے والے اجلاس میں  حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے لائحہ عمل طے کیئے جانے کا امکان ہے، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو اس حلقے سے لڑانے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔

 واضح رہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز کابینہ کی تشکیل کیلئے وزیر اعظم نوازشریف سے طویل مشاورت کی، جس میں وفاقی کابینہ کیلئے نام فائنل نہ ہوسکے۔ فیصلہ نہ ہونے پر بدھ کی شام ایوان صدر میں وزرا کی حلف برداری کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔

، مشاورتی اجلاس میں کابینہ کی تشکیل کے علاوہ حکومتی ترجیحات، این اے 120 کے ضمنی الیکشن اور سابق وزیر اعظم کی لاہور روانگی کے طریقہ کار سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس پانچ گھنٹے سے زیادہ دیر جاری رہا، اجلاس میں کابینہ کے معاملے پر حتمی فیصلہ نہ کیا جا سکا اور اس پر مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔  



متعللقہ خبریں