وزارت عظمیٰ کیلئےحاقان عباسی، خورشید شاہ، شیخ رشید اور دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور

تحریک انصاف کی جانب سے شیخ رشید، پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ اور نوید قمر جبکہ ایم کیوایم کی جانب سے کشور زہرہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

780982
وزارت عظمیٰ کیلئےحاقان عباسی، خورشید شاہ، شیخ رشید اور دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور

اسپیکر قومی اسمبلی نے نئے قائد ایوان کے لئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور سید نوید قمر، ایم کیو ایم پاکستان کی کشور زہرا اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے

تحریک انصاف کی جانب سے شیخ رشید، پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ اور نوید قمر جبکہ ایم کیوایم کی جانب سے کشور زہرہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے غلام بلور نے متفقہ امیدوار نہ لانے کی صورت میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خورشید شاہ کے بلائے گئے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں حزب اختلاف متحد نہ ہوسکی، شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی اپوزیشن کو اپنے نقطے پر قائل نہ کرسکے، البتہ چوہدری برادران کی ق لیگ کے دو ووٹوں کا وزن شیخ رشید کے پلڑے میں ضرور رہا، شیخ رشید نے اپنے تجویز کنندہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ اورسید نوید قمر نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، جبکہ ایم کیو ایم کے لیے کشور زہرہ نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

قومی اسمبلی نے جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرنے کے بعد تمام 6 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے، جس میں مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ اور نوید قمر، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے چیف شیخ رشید، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی کشور زہرہ اور جماعت اسلامی کی جانب سے صاحبزادہ طارق اللہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کے لیے کل بروز منگل (یکم اگست) کو قومی اسمبلی میں 3 بجے اجلاس میں رائے شماری ہوگی۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کے مستعفی ہونے کے بعد وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی فارم قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے تھے، اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما سائرہ افضل تارڑ، خواجہ آصف اور اعجاز الحق بھی موجود تھے۔

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزارت عظمیٰ کے اُمیدوار شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شیخ رشید ریفرنس دائر کرنے کا شوق پورا کرلیں، شیخ رشید مجھے اور میں انہیں جانتا ہوں، ہم ایک شہر میں رہتے ہیں اور ایک پارٹی میں بھی رہے۔



متعللقہ خبریں