فیصلہ بے بنیاد دعووں  پر کیا گیا ہے: نواز شریف

میں نہیں چاہتا کہ میں نے پوری زندگی اس ملک کے لئے جو کوششیں کی ہیں وہ بے فائدہ  رہیں۔ مجھے اقتدار کا  لالچ نہیں ہے میری واحد خواہش اس ملک کا درپیش مسائل سے چھٹکارہ  پانا ہے: نواز شریف

780075
فیصلہ بے بنیاد دعووں  پر کیا گیا ہے: نواز شریف

عدالت کی طرف سے نااہل قرار دئیے جانے والے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں ان کو نااہل قرار دئیے جانے پر عدم ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ بے بنیاد دعووں  پر کیا گیا ہے۔

نواز شریف نے اپنی پارٹی کے اسمبلی کمیشن  اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ میں نے پوری زندگی اس ملک کے لئے جو کوششیں کی ہیں وہ بے فائدہ  رہیں۔ مجھے اقتدار کا  لالچ نہیں ہے میری واحد خواہش اس ملک کا درپیش مسائل سے چھٹکارہ  پانا ہے۔

حزب اختلاف کی طرف سے ایک تواتر سے کرپشن کے دعوے کو ایجنڈے پر لائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے اور ان کے کنبے کے خلاف مہم چلائی گئی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ میرے ہاتھ صاف ہیں اور میرے کنبے کے کسی فرد نے حکومتی وسائل کا غلط استعمال نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی آئینی عدالت نے 28 جولائی  کو نواز شریف کے کنبے کے بعض افراد کے پاناما دستاویزات کے ذریعے سامنے آنے والے کرپشن کے دعووں میں ملوث ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم نواز شریف کو ان کے وزارت اعظمیٰ کے لئے نااہل قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا  تھا۔

عدالت کے فیصلے کی رو سے نواز شریف اپنا سیاسی کیرئیر  بھی جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

دوسری طرف  پاکستان میں حزب اقتدار مسلم لیگ ن پارٹی نے نواز شریف کی جگہ ان کے بھائی  اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو    وزارت اعظمیٰ کا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن پارٹی کے اسمبلی  کمیٹی اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی رُو سے  شہباز شریف کے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو کر وزارت اعظمیٰ کی نشست پر براجمان ہونے تک وزیر پیٹرول و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی عبوری وزیر اعظم ہوں گے۔

توقع ہے کہ شہباز شریف  پنجاب کی وزارت اعظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد کم از کم 45 دن کے اندر قومی اسمبلی کی طرف سے منتخب ہو کر وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔

نواز شریف کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والی اسمبلی کی نشست کے لئے ماہِ ستمبر کے آغاز میں انتخابات متوقع ہیں۔

اس دوران عدالت کی طرف سے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد نواز شریف کے ہزاروں حامیوں نے راولپنڈی میں عدالت کے سامنے فیصلے کے خلاف اور نواز شریف کے حق میں مظاہرہ کیا۔



متعللقہ خبریں