نئے وزیر اعظم اور پارٹی کی صدارت کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا اجلاس

نئے وزیر اعظم کے لیے نواز شریف اپنے بھائی کا نام پیش کر چکے ہیں، جس پر پارٹی اجلاس میں اتفاق متوقع ہے

779821
نئے وزیر اعظم اور پارٹی کی صدارت کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا اجلاس

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نئے وزیر اعظم کے لئے میاں شہبازشریف کے حق میں اپنی رائے پیش کر دی ہے تو عبوری وزیر اعظم کے لیے شاہد خاقان عباسی کا نام زیر غور ہے۔

اس اہم معاملے پر  مزید مشاورت کے لیے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو نوازشریف کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے 120 سے  الیکشن لڑوا کرمنتخب کرایا جائے گا ، اجلاس میں  وزیر اعلی پنجاب  کے عہدے کی منتقلی  کے حوالے سے بھی اجلاس میں غور کیاجائے گا۔

چونکہ عدالت سے سزا یافتہ کوئی بھی شخص پارٹی عہدے  پر رہنے کا مجاز نہیں ہوتا لہذا  نواز شریف وزارت عظمیٰ کے ساتھ ساتھ  پارٹی کی صدارت سے بھی فارغ ہوگئے ہیں۔ نئے  سربراہ کا تعین  کرنے کے لیے  مسلم لیگ ن جلد ہی  پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کرے گی۔ پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس میں شہباز شریف کو نیا صدر نامزد کردیا جائے گا۔ شہبازشریف کی بطور پارٹی صدر تقرری کے بعد الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب مشاورتی اجلاس میں نوازشریف کو بذریعہ جہاز لاہور جانے کی تجویز دی گئی ہے اور خیال ہے کہ  لاہور پہنچنے پر  لاکھوں لوگ نواز شریف  کا استقبال کریں گے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں