پوری قوم پاناما کیس کے فیصلے کی منتظر ہے: عمران خان

پریس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے انھو ں نے کہا ایک طرف میرا 60 لاکھ روپے کا فلیٹ ہے جو بیچ کر پیسہ پاکستان لا یا دوسری طرف شریف فیملی کے اربوں کے فلیٹ ہیں ضمیر فرو ش صحافی دونوں کو ایک ہی پیمانے پر رکھ رہے ہیں

778444
پوری قوم  پاناما کیس کے فیصلے کی منتظر ہے: عمران خان

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ہے لہذا سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے تاکہ قوم آگے بڑھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حالات بگڑ رہے ہیں، معیشت تباہ ہوگئی ہے لیکن ساری حکومت وزیراعظم کی کرپشن بچانے میں مصروف ہے ۔

 پریس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے انھو ں نے کہا ایک طرف میرا 60 لاکھ روپے کا فلیٹ ہے جو بیچ کر پیسہ پاکستان لا یا دوسری طرف شریف فیملی کے اربوں کے فلیٹ ہیں ضمیر فرو ش صحافی دونوں کو ایک ہی پیمانے پر رکھ رہے ہیں یہ لو گو ں کو دھو کہ دے رہے ہیں قوم کو بھیڑ بکری سمجھتے ہیں انھوں نے کہا کہ میں نے فلیٹ لیا اُس میں غیر قانونی کیا بات تھی! کیا یہ منی لانڈرنگ تھی ؟ میں تو باہر سے پیسہ پاکستان لایا ہوں۔ کیا ٹیکس چوری کی ؟ یہ تو برطانیہ اور آسٹریلیا کو پوچھنا چاہیے جہاں میں نے کمایا تھا۔ اُنہوں نے تو کبھی مجھ سے نہیں پوچھا یہاں تو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ۔ کیا یہ اثاثے چھپانے کا معاملہ تھا ؟ 2002 کے کاغذات نامزدگی میں انکا باقاعدہ اندراج تھا ۔ میں نے تو کوئی قانون نہیں توڑا ۔ کرپٹ لوگوں کی وجہ سے 40سال پرانا ریکارڈ ڈھونڈا ہے ۔ ناممکن منی ٹریل بھی پیش کردی۔ مگر شریف خاندان نے ایک بھی بینک ٹرانزیکشن نہیں دی



متعللقہ خبریں