جے آئی ٹی رپورٹ پر مسلم لیگ (ن) کا شدید رد عمل

جے آئی ٹی رپورٹ پاکستان تحریک انصاف کے تیسرے دھرنے کے مترادف ہے

768335
جے آئی ٹی رپورٹ پر مسلم لیگ (ن) کا شدید رد عمل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں کوئی دلیل یا مستند مواد نہیں جب کہ رپورٹ کو عمران نامہ قرار دینا غلط نہیں ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ  جے آئی ٹی رپورٹ پاکستان تحریک انصاف کے تیسرے دھرنے کے مترادف ہے، ہم اس رپورٹ کو ردی قرار دے کر مسترد کرتے ہیں اور جے آئی ٹی  کی جھوٹ رپورٹ کو عدالت میں بے نقاب کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفراللہ  نے کہا ہے  کہ یہ جے آئی ٹی نہیں بلکہ پی ٹی آئی رپورٹ ہے اور سیاسی الزامات کو رپورٹ کی شکل میں پیش کیا گیا،  ویسے بھی  جے آئی ٹی کے 4 ارکان کو  قانونی معاملات کی سمجھ بوجھ نہیں رکھتے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خواجہ آصف  نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  سورس رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔  میرا خیال  تھاکہ  جے آئی ٹی کا انحصار مضبوط شہادتوں پر ہوگاتا ہم  جے آئی ٹی نے تصدیق شدہ دستاویزات کی بجائے مسودہ پر  ہی اعتبار کیا  جس میں رحمان ملک کی باتیں مؤثر  رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ٹیکس اور  بینکاری  قوانین پاکستان سے  کہیں زیادہ سخت ہیں،  ہمیں سپریم کورٹ پر پورا اعتماد ہے اور ہم  سپریم کورٹ میں بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے۔

 



متعللقہ خبریں