وزیراعظم نواز شریف تاجکستان میں تعاون کے مختلف سمجھوتوں پر دستخط کریں گے

وزیر اعظم کو دورے کی دعوت تاجک صدر امام علی رحمان نے دی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی تاجکستان گیا ہے ۔ وزیر اعظم کے دورہ تاجکستان کے اختتام پر مشترکہ اعلامئے پر دستخط بھی کئے جائیں گے

764835
وزیراعظم نواز شریف تاجکستان میں  تعاون  کے مختلف سمجھوتوں پر دستخط کریں گے

وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ہیں جہاں  وہ  پاک تاجک بزنس کونسل کا مشترکہ اجلاس اور پاکستان ، افغانستان اور تاجکستان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔  

وزیر اعظم کو دورے کی دعوت تاجک صدر امام علی رحمان نے دی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی تاجکستان گیا ہے ۔ وزیر اعظم کے دورہ تاجکستان کے اختتام پر مشترکہ اعلامئے پر دستخط بھی کئے جائیں گے ۔

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات ، سرمایہ کاری ، تجارت اور انرجی کے میدان میں مزید تعاون کے لئے اہم معاہدے ہونے جا رہے ہیں

دورے کے دوران پاک تاجک بزنس کونسل کا مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوگا ۔ بزنس کونسل باہمی تجارت اور اقتصادی تعاون میں اضافے کیلئے تجاویز دے گی ۔ تاجکستان میں کاسا 1000 منصوبے کے 4 رکن ممالک کا اجلاس بھی منعقد ہوگا جس میں پاکستان ، تاجکستان ، افغانستان اور کرغزستان کے سربراہان شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف پاکستان ، افغانستان اور تاجکستان کے سہ فریقی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے ۔ سہ فریقی اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا ۔

بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر پاکستان اور تاجکستان کے درمیان پہلے سے ہی دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں اور اہم ایشو پر ان کے نکتہ نظر میں ہمیشہ اتفاق رہا ہے اور تاجکستان کی آزادی کے وقت پاکستان ان چند ممالک میں شامل تھا جنہوں نے تاجکستان کو مستحکم کرتے ہوئے اس کے ساتھ اہم اور دوستانہ تعلقات کا آغاز کیا تھا۔ تاجکستان کے دورہ کے موقع پر وہاں کے دارالحکومت دوشنبے میں دونوں ممالک کی قیادت توانائی اور دیگر شعبہ جات میں مزید تعاون کے لئے اقدامات کی منظوری دے گی اور سٹرٹیجک پارٹنر شپ کے حوالے سے پوائنٹ ڈیکلیریشن پر دستخط ہوں گے ۔ تاجکستان کے دورے کے دوران پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ پریس کونسل کا انعقاد ہو گا تاجکستان چار ملکی سمٹ کاسا1000 کی میزبانی بھی کرے گا جس میں وزیراعظم نواز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔   



متعللقہ خبریں