کلبھوش کو عام قیدی قرار دے کر بھارت حقائق کو جھٹلانے کی کوشش کر رہا ہے

پاکستان: کلبھوش جادیو کو بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے امن مخالف سرگرمیوں کے لئے پاکستان بھیجا تھا اور اس کا خود کلبھوش نے بھی اعتراف کیا ہے

762880
کلبھوش کو عام قیدی قرار دے کر بھارت حقائق کو جھٹلانے کی کوشش کر رہا ہے

پاکستان نے کلبھوش سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ کلبھوش کو عام قیدی قرار دے کر بھارت حقائق کو جھٹلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے کلبھوش جادھو کے معاملے پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی قونصلر رسائی کے معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوش جادیو کو بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے امن مخالف سرگرمیوں کے لئے پاکستان بھیجا تھا اور اس کا خود کلبھوش نے بھی اعتراف کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کلبھوش کی سرگرمیوں سے پاکستانی شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچا ہے۔

علاوہ ازیں دیگر قیدیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے 22 جون کو سزا پوری کرنے والی 5 بھارتی قیدیوں کو واپس بھارت بھیج دیا ہے لیکن بھارتی جیلوں میں بند 20 پاکستانی قیدیوں کو سزا پوری ہونے کے باوجود رہا نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں