وزیر اعظم نوازشریف کی نئےسعودی ولی عہد کو مبارکباد

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ مسلم امہ کے روشن مستقبل کے لیے دونوں ممالک کی خواہشات یکساں ہیں

757670
وزیر اعظم نوازشریف  کی نئےسعودی  ولی عہد کو مبارکباد

وزیر اعظم نوازشریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے صاحبزادے محمد بن سلمان السعود کو ولی عہد مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں سعودیہ ترقی کی منازل طے کریگا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ مسلم امہ کے روشن مستقبل کے لیے دونوں ممالک کی خواہشات یکساں ہیں۔

 وزیر اعظم نے پاک سعودی تعلقات کو مستقبل میں مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ مذہبی اقدار میں بندھے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ 

وزیر اعظم نے سعودی عرب میں امن و استحکام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کے بہترین مستقبل کیلئے دونوں ممالک کی خواہشات یکساں ہیں ۔



متعللقہ خبریں