خلیج میں موجودہ بحران مسلم امہ کے بہترین مفاد میں جلد حل کر لیا جائے گا: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے پیر کو شاہی محل جدہ میں ملاقات کی

752267
خلیج میں موجودہ بحران مسلم امہ کے بہترین مفاد میں جلد حل کر لیا جائے گا: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ خلیج میں موجودہ بحران مسلم امہ کے بہترین مفاد میں جلد حل کر لیا جائے گا۔

یہ بات وزیراعظم کے سعودی عرب کے ایک روزہ دورہ کے اختتام پر ایوان وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے پیر کو شاہی محل جدہ میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے خلیج تعاون کونسل کے ارکان کے درمیان ہنگامی صورتحال کے تناظر میں یہ دورہ کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سعودی عرب اور اس کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سعودی سلطنت کا پاکستان کے عوام کے دلوں میں خصوصی مقام ہے اور مسلم دنیا شاہ کو خادم الحرمین الشریفین کے طور پر دیکھتی ہے۔

وزیراعظم نے سلطنت کی علاقائی سالمیت و خودمختاری اور حرمین الشریفین کے تحفظ کے لئے پاکستان کے عوام کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ شاہ سلمان نے دورہ پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آغاز سے ہی تعلقات کی خصوصی نوعیت کا ذکر کیا۔ شاہ سلمان نے کٹھن صورتحال کے باوجود انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی غیر معمولی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے لئے دلچسپی کے تمام ایشوز بشمول اس کی قومی سلامتی کے معاملات پر سلطنت کی حمایت اور پختہ عزم کا اعادہ کیا

 یہ بات وزیراعظم کے سعودی عرب کے ایک روزہ دورہ کے اختتام پر ایوان وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے پیر کو شاہی محل جدہ میں ملاقات کی۔

سعودی عرب اور اس کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سعودی سلطنت کا پاکستان کے عوام کے دلوں میں خصوصی مقام ہے اور مسلم دنیا شاہ کو خادم الحرمین الشریفین کے طور پر دیکھتی ہے۔ وزیراعظم نے سلطنت کی علاقائی سالمیت و خودمختاری اور حرمین الشریفین کے تحفظ کے لئے پاکستان کے عوام کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ شاہ سلمان نے دورہ پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آغاز سے ہی تعلقات کی خصوصی نوعیت کا ذکر کیا۔ شاہ سلمان نے کٹھن صورتحال کے باوجود انتہاءپسندی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی غیر معمولی کامیابیوں کو سراہا۔

 انہوں نے پاکستان کے لئے دلچسپی کے تمام ایشوز بشمول اس کی قومی سلامتی کے معاملات پر سلطنت کی حمایت اور پختہ عزم کا اعادہ کیا۔



متعللقہ خبریں