ملک میں بڑے پیمانے پر گیس کے ذخائر کی دریافت: حاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ تیل اورگیس کا ذخیرہ خیرپورمیں دریافت ہوا ہے جس سے گیس کی یومیہ پیداوارمیں مزید اضافہ ہوگیا ہے گزشتہ 5ہفتوں کے دوران ملک میں تیل وگیس کے 5کنووں دریافت ہونا ریکاڈ ہے کنووں سے600بیرل تیل بھی حاصل ہورہاہے

751413
ملک میں بڑے پیمانے پر گیس کے ذخائر  کی دریافت: حاقان عباسی

وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی گیس شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ 4سال کے دوران ملک میں 98سے زیادہ مقامات پر گیس دریافت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے  مختلف حصوں میں گیس کی دریافت کے لیے  بھر پور طریقے سے  اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری  رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ  چار سالوں کی کوششوں کے نتیجے میں  یومیہ70ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہورہی ہے جو کہ ملک میں ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ تیل اور گیس کا ذخیرہ خیرپور میں دریافت ہوا ہے جس سے گیس کی یومیہ پیداوار میں مزید اضافہ ہوگیا ہے گزشتہ 5ہفتوں کے دوران ملک میں تیل و گیس کے 5کنووں دریافت ہونا ریکاڈ ہے کنووں سے600بیرل تیل بھی حاصل ہورہاہے انہوں نے مزید کہاکہ گیس کے ذخائر دریافت ہونے سے سوئی سدرن کے حصے میں3فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سوئی ناردران کے حصے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی میں بہتری آئی ہے صنعتوں کو گیس کی فراہمی جاری ہے تمام صوبوں میں بھی آئین کے مطابق گیس تقسیم کررہے ہیں اور گیس ذخائر کی مزید دریافت کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں  جو ملک  میں  توانائی  کی قلت کو دور کرنے  میں نمایاں کردار  ادا کریں گے۔



متعللقہ خبریں