کشمیر میں ہونےوالی بھارتی جارحیت سے عالمی سربراہان کو آگاہی

وزیر اعظم نواز شریف نے آستانہ میں منعقدہ اجلاس میں شریک عالمی سربراہان سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں کشمیر کے حوالے سے اقدام اٹھانے کی اپیل کی ہے

749938
کشمیر میں ہونےوالی  بھارتی جارحیت سے عالمی سربراہان کو آگاہی

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف  نے قازقستان میں  کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جو جارحیت  ہو رہی  ہے ہمیں اس پر   سخت تشویش ہے اور یہاں پر جن جن  رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ان کو  مقبوضہ کشمیر کی  تازہ صورتحال  سے آگاہی  کرائی گئی ہے۔

آستانہ میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم  نوازشریف نے بتایا کہ  افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات بہت مثبت رہی جس میں افغانستان میں مشترکہ میکانزم، تجارت، معیشت اور دفاع پر بات چیت ہوئی  جن کے حوالے سے  عنقریب  معاہدے طے پا جائیں  گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا  کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی، ایک  صحافی نے وزیر اعظم سے سوال  کیا کہ  اس ملاقات کی تصویر لیک کی گئی ہے جس پر نواز شریف نے کہا  کہ لیکس تو بہت ساری ہیں ڈان لیکس، پاناما لیکس  لیکن ان  سے  بنتا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چینی اورروسی   صدور سے ملاقات میں کشمیر  کے حوالے سے بات چیت ہوئی  جس میں  انہوں نے   کہا ہے کہ وہاں  پر جو کچھ ہو رہا ہے اس کا جائزہ لیا جانا   چاہیے، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے بھی مقبوضہ وادی میں مظالم پر بات ہوئی، انہوں نے بھی مانا اور انہیں ماننا بھی چاہیے  کیوں کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی قرار دادیں موجود ہیں۔

 



متعللقہ خبریں