ایران کی طرف سے پاکستانی حدود میں مارٹر حملہ، ایک شہری ہلاک

ایرانی حدود کی طرف سے  چیدگی بارڈر سے پاکستانی علاقے پنجگور میں فائرنگ اور مارٹر حملہ، ایک شہری جاں بحق

740646
ایران کی طرف سے پاکستانی حدود میں مارٹر حملہ، ایک شہری ہلاک

ایران کی طرف سے سرحدی خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔

ایرانی حدود کی طرف سے  چیدگی بارڈر سے  پاکستانی علاقے پنجگور میں فائرنگ اور مارٹر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔

مارٹر گولہ ایک گاڑی پر گرا  جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور گاڑی تباہ ہو گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پنجگور نے ایرانی فورسز  کی فائرنگ کی تصدیق کی ہے ۔

اطلاع کے مطابق پاکستان نے  ایران کو سخت مذمتی پیغام بھیجا ہے اور دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان متوقع بارڈر جوائنٹ اجلاس میں سرحدی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھر پورانداز میں اٹھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ماضی میں بھی حالیہ سے مشابہہ واقعات پیش آ چکے ہیں۔

تہران انتظامیہ ، اسلام آباد انتظامیہ کو سرحدی گروپوں کے خلاف نا کافی جدوجہد کا قصوروار ٹھہرا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں