وزیراعظم نواز شریف آج ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا افتتاح کرینگے

ساہیوال کول پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔ منصوبے پر 192 ارب روپے لاگت آئی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے 30 مئی 2014 میں ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے 1320 میگاواٹ کے بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھا تھا

738806
وزیراعظم نواز شریف آج ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم محمد نواز شریف آج ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے چھ سو ساٹھ میگاواٹ یونٹ کا افتتاح کرر ہے ہیں۔

ساہیوال کول پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔ منصوبے پر 192 ارب روپے لاگت آئی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے 30 مئی 2014 میں ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے 1320 میگاواٹ کے بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ سی پیک کے تحت انتہائی تیزی سے تعمیر ہونے والا یہ توانائی کا پہلا منصوبہ ہے، جسے 22 ماہ میں مقررہ مدت سے قبل مکمل کیا گیا۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے مقررہ وقت پر ساہیوال کول پاور پلانٹ کونیشنل گرڈ سے منسلک کیا۔ 12 مئی کو ساہیوال کول پاور پلانٹ سے 660 میگا واٹ کا ہدف پورا ہو گیا۔

ساہیوال پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ نےرواں برس بارہ مئی سے بجلی کی پیداوار شروع کی اورجبکہ دوسرا یونٹ بھی جون کے پہلے ہفتے سے پیداوار شروع کر دیگا جس کے بعد منصوبے سے بجلی کی پیداوار تیرہ سو بیس میگاواٹ ہو جائیگی۔
منصوبے میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہےجس سے سالانہ نوارب کلو واٹ بجلی کی پیداوار متوقع ہےاور اس سے پیدا ہونے والی بجلی آٹھ عشاریہ ایک ایک روپے فی یونٹ دستیاب ہو گی ۔مرکزی مقام پر ہونے کے باعث منصوبے کے لائن لاسزبھی انتہائی کم ہوں گے۔منصوبے کی تکمیل میں وفاقی اور پنجاب کی صوبائی حکومت نے بھر پو رمعاونت کی ۔پاور پلانٹ تک کوئلے کی ترسیل کیلئے پنجاب حکومت نے ریلوے کو قرضہ دیا جس کے باعث پاور پلانٹ تک کوئلے کی ترسیل کامیابی سے جاری ہے۔ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ مقررہ مدت سے چھ ماہ پہلے مکمل کیا جا رہا ہےجو کسی بھی منصوبے کی تیز ترین تکمیل کی مثال ہے ۔پلانٹ پر چین سے تربیت یافتہ ایک سو نوےپاکستانی نوجوان انجینئرز کام کر رہے ہیں۔

منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گئی ہے۔ دوسرے یونٹ سے 660 میگاواٹ بجلی جون میں حاصل ہو گی۔ منصوبے سے حاصل ہونے والی 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو کر موجودہ لوڈ شیڈنگ میں ایک چوتھائی کمی کا باعث بنے گی۔  



متعللقہ خبریں