نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے امکانات معدوم

سعودی عرب وزیراعظم نوازشریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی حمایت کررہا ہے  تو دوسری جانب اس حوالے سے امریکی حکام نے کوششیں  بھی  کی ہیں

735924
نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے امکانات معدوم

ترجمان دفتر خارجہ  کا کہنا تھا کہ مصروف ایجنڈے کے باعث وزیر اعظم نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے امکانات معدوم ہیں۔

خیال رہے کہ اتوار کو سعودی عرب میں منعقدہ ہونے  والی کانفرنس میں 54 سربراہان مملکت شریک ہوں گے، جن میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں۔

اس کانفرنس کے موقع پر بظاہر شیڈول کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نواز شریف کی دوطرفہ ملاقات کا موقع ملنا ممکن نہیں لگتا تاہم واشنگٹن میں موجود پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب وزیراعظم نوازشریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی حمایت کررہا ہے  تو دوسری جانب اس حوالے سے امریکی حکام نے کوششیں  بھی  کی ہیں۔



متعللقہ خبریں