حتمی فیصلہ ہونے تک یادو کی پھانسی روکی جائے: عالمی عدالت

اقوام متحدہ کے تحت ہیگ میں قائم عالمی عدالت  انصاف نے پاکستان میں جاسوسی کے جرم میں بھارتی شہری کلبھوشن سدھیر یادیو کو سنائی گئی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد رکوانے کا حکم دیا ہے

735352
حتمی فیصلہ ہونے تک یادو کی پھانسی روکی جائے: عالمی عدالت

اقوام متحدہ کے تحت ہیگ میں قائم عالمی عدالت  انصاف نے پاکستان میں جاسوسی کے جرم میں بھارتی شہری کلبھوشن سدھیر یادیو کو سنائی گئی پھانسی کی سزا کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا ہے اور پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کے حتمی فیصلہ تک اس سزا پر عمل درآمد نہ کرے۔

عدالت نے پاکستان کے اس موقف کو مسترد کردیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ عدالت کو اس معاملے کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔

عدالت  نے  فیصلہ  دیا ہے کہ وہ اس کیس کی سماعت کرے گی اور فریقین کے دلائل سنے گی۔

عدالت نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ حتمی فیصلے تک  یادیو کو پھانسی نہ دینے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے اور وہ اس سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات سے عدالت کو آگاہ کرے۔

عدالت کے سربراہ رونی ابراہم نے پاکستان اور بھارت کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ  روز یہ فیصلہ سنایا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ہم قومی سلامتی کے امور میں عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں