ون بیلٹ ون روڈ کے فروغ کے لیے ہم چین کے شانہ بشانہ ہیں، وزیر اعظم نواز شریف

ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچنے والے وزیر اعظم نواز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔

731493
ون بیلٹ ون روڈ کے فروغ کے لیے ہم چین کے شانہ بشانہ ہیں، وزیر اعظم نواز شریف

چین کے دورے پر موجود  پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ  پاکستان چین کے سب سے بڑے تجارتی منصوبے 'ون بیلٹ ون روڈ' کے فروغ کے لیے چین کے  شانہ بشانہ  ہے جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری اس منصوبے کی اہم ترین کڑی  ہے۔

ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچنے والے وزیر اعظم نواز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔

ریڈیو پاکستان نے اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم کی گریٹ ہال چائنا آمد پر چینی صدر نے ان کا خیر  مقدم کیا۔

وزیر اعظم نواز شریف اور چینی صدر کی ملاقات میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی موجود تھے۔

اس موقع پر چینی صدر نے پاکستان کے ساتھ کثیر الجہت تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  دونوں ممالک سی پیک سمیت دیگر علاقائی منصوبوں کی وساطت  سے اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 'سی پیک کو عملی شکل دینے پر پاکستان چین کے عزم کا معترف ہے اور  پاکستانی حکومت اقتصادی راہداری منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اس سے پیشر وزیر اعظم نواز شریف نے چینی ہم منصب لی کیانگ سے ملاقات کی اور سی  پیک کے تحت منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔



متعللقہ خبریں