وزیر اعظم محمد نواز شریف سرکاری دورے پر چین روانہ

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم محمد نواز شریف 14اور 15مئی کو بیجنگ میں چین کی حکومت کے زیر انتظام بین الاقوامی تعاون کے لئے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کریں گے

730780
وزیر اعظم محمد نواز شریف سرکاری دورے پر چین روانہ

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے جو عالمی تعاون کے حوالے سے 14 اور 15 مئی کو منعقد کیا جائے گا 

 وزیر اعظم کے ہمراہ جانے والے وفد میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور وزیر اعلیٰ بلوچستانثناءاللہ زہری سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال ، وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمٰن، امور خارجہ کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز بھی شامل ہیں۔

 اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم محمد نواز شریف 14اور 15مئی کو بیجنگ میں چین کی حکومت کے زیر انتظام بین الاقوامی تعاون کے لئے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کریں گے۔

 وہ فورم کے دوسرے روز رہنماؤں کے گول میزاجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔نوازشریف صدر ژی جن پنگ اور وزیراعظم Li Kaqiang سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں دوست ملکوں کےدرمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پرغور کیاجائے گا۔ دورے  کے  دوران چینپاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کےحوالے سے متعدد معاہدوں پردستخط بھی متوقع ہیں۔ توقع ہے کہ وزیراعظم ایک پٹی ایک شاہراہ فورم کے موقع پرکئی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وہ ایک سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت اورکاروباری شعبے کی سرکردہ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظمHangzhouu اورہانگ کانگ کابھی دورہ کریں 



متعللقہ خبریں