سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل سے خطے کی تقدیر بدل جائیگی: شہباز شریف

وزیر اعلٰی شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اورچین کی باہمی دوستی اب مضبوط معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے۔ سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل سے حقیقی معنوں میں خطے کی تقدیر بدلے گی

730919
سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل سے خطے کی تقدیر بدل جائیگی: شہباز شریف

پنجاب  کے وزیر اعلیٰ  شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستان اور چین اقتصادی راہداری  کی وجہ سے دنیا کے لیے ایک مثالی ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   اقتصادی راہداری نے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دئیے۔

چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعلٰی شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اورچین کی باہمی دوستی اب مضبوط معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے۔ سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل سے حقیقی معنوں میں خطے کی تقدیر بدلے گی اورپاکستان میں ترقی و خوش حالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ خادم اعلیٰ پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ  ان کے حالیہ دورہ سےچین اور پنجاب کے مابین مختلف شعبوں میں معاشی تعاون بڑھےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب دورہ چین کےدوران ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس سےخطاب کریں گے اس کے علاوہ مالیاتی اداروں کےسربراہوں اورتوانائی کمپنیوں کےحکام سے بھی ملیں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان اور چین کے معاشی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، حالیہ دورہ سے چین اورپنجاب کے مابین مختلف شعبوں میں معاشی تعاون بڑھے گا، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دئیے ہیں اور سی پیک کے تحت لگنے والے منصوبوں سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا دوردورہ ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں