مستونگ میں دھماکا، 25 افراد شہید، مولانا عبدالغفور حیدری زخمی

خودکش حملہ عین اس وقت ہوا جب ڈپٹی چیرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے

731081
مستونگ میں دھماکا، 25 افراد شہید، مولانا عبدالغفور حیدری زخمی

مستونگ میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے کے قریب ہونے والے دھماکے میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ ا

خودکش حملہ عین اس وقت ہوا جب ڈپٹی چیرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ اس کی زد میں آنے والی کئی گاڑیاں تباہ اور ان میں سوار متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

پولیس اور دیگر سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ کسی جگہ نصب ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا یا کسی خودکش بمبار نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی یہ ابھی قبل از وقت ہے ۔

تاہم جائے حادثہ سے ایک نوجوان کے جسم کے حصے بھی ملے ہیں جس سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی خودکش حملہ آور کو اس دھماکے کیلئے تیار کیا گیا ۔

دھماکے کے بعد مستونگ میں تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ڈاکٹروں کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ۔       جائے حادثہ سے بم دھماکے کے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے کوئٹہ سے بم ڈسپوزل سکواڈ اور ماہرین کی ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے۔

  وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بھی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ہلاک  ہونے  والوں میں مولانا عبدالغفور حیدری کا ڈرائیور بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں پر قافلے کی رفتار معمول سے کم تھی جس کی وجہ سے قافلے کو نشانہ بنانے میں آسانی ہوئی ۔

 جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی مولانا عبدالغفور حیدری پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے مولانا عبدالغفوری حیدری سے فون پر رابطہ کرتے ہوئے ان کی خیریت اور زندگی کیلئے دعا کی اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت بھی کی ہے ۔ 



متعللقہ خبریں