نواز شریف کی فرانس کے نومنتخب صدر میکرون کو مبارکباد

وزیراعظم نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے فرانس کے صدر کے طورپر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام ارسال کرتے ہوئے بے حد مسرت ہو رہی ہے

728318
نواز شریف کی فرانس کے نومنتخب صدر میکرون کو مبارکباد

وزیراعظم محمد نواز شریف نے فرانس کے نومنتخب صدر ایمونویل میکرون کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے فرانس کے صدر کے طورپر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام ارسال کرتے ہوئے بے حد مسرت ہو رہی ہے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف کی فرانس کے نومنتخب صدر ایمانیول جین مائیکل فریڈرک میکرون کو مبارکباد
آپ کا انتخاب آپ کی متاثر کن قیادت اور ترقی پسند وژن پر فرانس کے عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانیول جین مائیکل فریڈرک میکرون کا انتخاب ان کی متاثر کن قیادت اور ترقی پسند وژن پر فرانس کے عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی ولولہ انگیز قیادت کے تحت پاکستان اور فرانس کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے مستقبل میں ان کے ساتھ قریبی طور پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے فرانس کے نومنتخب صدر کی اچھی صحت، خوشیوں اور فرانس کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

 فرانس کے عوام کی جانب سے یہ انتخاب ایمونویل میکرون کی قیادت اور ترقی پسند ویژن پر اظہار اعتماد ہے۔ وزیراعظم نے نومنتخب صدر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ 

 



متعللقہ خبریں