جاپان پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے: وزیراعظم نواز شریف

انہوں نے کہا کہ ، ہم اپنے عوام کی ترقی، خوشحالی اور امن کے فروغ کے لئے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں، جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے شاندار مواقع سے استفادہ کریں

726227
جاپان پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے، ملک میں کئی اہم ترقیاتی منصوبے جاپان کی معاونت اور حمایت سے مکمل کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ، ہم اپنے عوام کی ترقی، خوشحالی اور امن کے فروغ کے لئے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں، جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے شاندار مواقع سے استفادہ کریں۔

 انہوں نے یہ بات جاپان کے خارجہ امور کے وزیر مملکت نوبو کیشی سے جمعرات کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اسلام آبادمیں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امن  کے  فروغ اور ترقی اور عوام کی خوشحالی کے مشترکہ ویژن کو آگے بڑھانے کا  خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان کا  اہم ترقیاتی شراکت دار ہے اور پا کستان میں جاپان  کے تعاون سے کئی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔
جاپان کے وزیر مملکت نے اپنا اور اپنے وفد  کا پرتپاک خیرمقدم کرنے پر وزیراعظم شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔



متعللقہ خبریں