صفائی نصف ایمان ہے لیکن کراچی گندگی میں ڈوبا ہوا ہے: عمران خان

اگر آپکو خیبر پختون خوا جانے کا اتفاق ہو تو آپ کو وہاں کی پولیس دیکھ کر فخر ہو گا۔ جس ملک کے تاجروں کو یہ خطرہ ہو کہ ان کے بچے اغوا ہو جائیں گے وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ عمران خان

723557
صفائی نصف ایمان ہے لیکن کراچی گندگی میں ڈوبا ہوا ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے چئیر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے لیکن کراچی پر نگاہ ڈالیں تو شہر گندگی میں ڈوبا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

اطلاع کے مطابق عمران خان نے  کراچی میں تاجروں سے ملاقات کی اور اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کراچی کا مئیر وسیم اختر اگر اختیارات کی عدم موجودگی کی شکایت کرتا ہے تو بالکل ٹھیک کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   پشاور کے مئیر کو اختیارات کی عدم موجودگی کی شکایت نہیں ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کراچی میں انتخابات تو کروائے گئے ہیں لیکن فنڈز کی فراہمی کا حکومت کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

عمران خان نے کہا کہ اگر آپکو خیبر پختون خوا جانے کا اتفاق ہو تو آپ کو وہاں کی پولیس دیکھ کر فخر ہو گا۔ جس ملک کے تاجروں کو یہ خطرہ ہو کہ ان کے بچے اغوا ہو جائیں گے وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں ہم نے آئی جی کو بااختیار کیا ہے اور سیاسی بھرتیوں کا خاتمہ کیا ہے۔مجھے سندھ میں بھی خیبر پختون خوا جیسا نظام چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ جب آپ پولیس سے غلط کام کروائیں کریں گے تو وہ خود بھی غلط کام کریں گے لیکن پختون خوا میں ہم نے کرپشن کا ، پیسے دے کر بھرتیوں کا اور اس جیسے سب کالے دھندوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔

عمران خان نے تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ کا سب سے بڑا مسئلہ ایف بی ار کا مسئلہ ہے ۔ ایف بی آر کو ٹھیک کرنے کے لئے اسے ادارہ بنانا ہو گا، تاجروں کے لئے ایسا ماحول بنایا جائے گا کہ تاجر ٹیکس چوری کی بجائے  خود ٹیکس ادا کریں گے۔



متعللقہ خبریں