ملک میں جمہوریت ہر صورت قائم رہنی چاہیے اور جو بھی فیصلہ ہو وہ جمہوریت کے حق میں ہونا چاہیے

پاناما لیکس پر عدالت کے فیصلے کو من وعن قبول کیا گیا ہے لیکن اپوزیشن کی کچھ جماعتیں ملک میں انتشار اور احتجاج کی سیاست کر رہی ہیں جسے عوام پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف

723577
ملک میں جمہوریت ہر صورت قائم رہنی چاہیے اور جو بھی فیصلہ ہو وہ جمہوریت کے حق میں ہونا چاہیے

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت ہر صورت قائم رہنی چاہیے اور جو بھی فیصلہ ہو وہ جمہوریت کے حق میں ہونا چاہیے۔

اطلاع کے مطابق رائیونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف  کی زیر قیادت مسلم لیگ نون کے اہم رہنماوں کا مشاورتی اجلاس ہو ا جس میں ڈان لیکس اور پاناما لیکس کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اداروں کے درمیان محاذ آرائی نہیں ہونے دیں گے کیونکہ  اداروں کے درمیان کسی بھی قسم کی اور کسی بھی موقع پر محاذ آرائی کا نقصان  خود اداروں کو ہی ہوتا ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے ڈان لیکس  پر تحقیقاتی رپورٹ اور نوٹیفکیشن  سے متعلق اعتراضات  کو فریقین کے درمیان بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پاناما لیکس پر بھی بات چیت کی گئی۔

پاناما لیکس پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اس معاملے پر عدالت کے فیصلے کو من وعن قبول کیا گیا ہے لیکن اپوزیشن کی کچھ جماعتیں ملک میں انتشار اور احتجاج کی سیاست کر رہی ہیں جسے عوام پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔

اجلاس میں لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے توانائی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔



متعللقہ خبریں