کرم ایجنسی میں مسافر وین کے قریب بم دھماکے سے10 افراد جاں بحق، 13 زخمی

پارہ چنار کے علاقے گودر میں دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سڑک کے کنارے بارودی مواد نصب کیا تھا، پارہ چنار سے سدہ جانے والی مسافر وین جیسے ہی قریب پہنچی، دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کردیا

719703
کرم ایجنسی میں مسافر وین کے قریب بم دھماکے سے10 افراد جاں بحق، 13 زخمی

کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دس افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔

پارہ چنار کے علاقے گودر میں دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سڑک کے کنارے بارودی مواد نصب کیا تھا، پارہ چنار سے سدہ جانے والی مسافر وین جیسے ہی قریب پہنچی، دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کردیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پاڑا چمکنی سے سدہ آنیوالی وین گودر کے مقام پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو سدہ ہسپتال منتقل کیا ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے ۔ زخمیوں کو سدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ کرم ایجنسی میں ایک بار پھر دہشتگردی کی کارروائی ہوئی اور دہشتگردوں نے بارودی سرنگ کے ذریعے دھماکا کر دیا ۔

بارودی سرنگ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔



متعللقہ خبریں