پاکستان مشکلات سے نکل رہا ہے، جون2018ءتک تقریباً 10 ہزارمیگاواٹ بجلی نظام میں شامل ہو گی: نواز شریف

بھکھی پاور پلانٹ حکومت پنجاب کا ایک کلیدی منصوبہ ہے جو ایل این جی سے 1180میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا حامل ہے

716724
پاکستان مشکلات سے نکل رہا ہے، جون2018ءتک تقریباً 10 ہزارمیگاواٹ بجلی نظام میں شامل ہو گی:  نواز شریف

وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے، ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے اور اقوام عالم میں باعزت مقام دلوانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے والے اور لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار آج احتجاج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوآنہ ، وزریر اعلیٰ شہباز شریف، وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف ، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعظم کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ انہوں نے پلانٹ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہیں اس ماحول دوست منصوبے کے استعداد کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ بھکھی پاور پلانٹ حکومت پنجاب کا ایک کلیدی منصوبہ ہے جو ایل این جی سے 1180میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا حامل ہے ۔شیخوپورہ کے قریب بھکھی پاور پلانٹ اٹھارہ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم آفس کی جانب جاری کردہ بیان کے مطابق اتنی کم مدت میں منصوبے کی تکمیل عالمی ریکارڈ ہے۔منصوبے سے فوری طور پر 717 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائیگی۔بھکی پاور پلانٹ سے حاصل ہونے والی بجلی سات روپے سینتیس پیسے فی یونٹ دستیاب ہو گی۔منصوبے میں شفافیت سے50 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔بھکھی پاور پلانٹ کم ترین قیمت میں تیار کیا جانے والا بہترین کارکردگی کا منصوبہ ہے۔پلانٹ گیس ضائع کیے بغیر ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے، ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے اور اقوام عالم میں باعزت مقام دلوانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے والے اور لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار آج احتجاج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

 ان کا بویا ہوا آج ہم کاٹ رہے ہیں، اندھیرے میں دھکیلنے والوں سے سوال کیا جانا چاہئے، دوسری طرف سیاسی نوارد دبا کر جھوٹ بولتے ہیں، دھرنے دیتے ہیں اور بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہیں لیکن الیکشن ہار جاتے ہیں، موجود حکومت ملک کو دہشت گردی، انتہا پسندی، توانائی کی قلت سمیت درپیش چیلنجوں سے موثر انداز میں نبردآزما ہو رہی ہے اور پاکستان مشکلات سے نکل رہا ہے، جون 2018ءتک تقریباً 10 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل ہو گی، ہماری نظر 2018ءپر نہیں بلکہ آئندہ 25 سال کی ترقی پر مرکوز ہے۔

متعللقہ خبریں