مشال خان کے قتل کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور

وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے ایوان میں مشال خان کے قتل کے خلاف قرارداد پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان مشال خان کے قتل کی پر زور مذمت کرتا ہے جب کہ مشال خان کے قتل کے زمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

715340
مشال خان کے قتل کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی میں مردان یونیورسٹی میں مشال خان کے قتل کیخلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔

وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے ایوان میں مشال خان کے قتل کے خلاف قرارداد پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان مشال خان کے قتل کی پر زور مذمت کرتا ہے جب کہ مشال خان کے قتل کے زمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، توہین رسالتﷺکے قانون کے غلط استعمال کوروکا جائے اور ایسے واقعات روکنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائےجائیں جب کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیے۔ ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی۔

وفاقی اور صوبائی حکومتیں توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال اورنفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں۔

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار راناتنویر حسین نے مردان یونیورسٹی میں طالب علم مشال خان کے قتل کی مذمتی قرار داد پیش کی ،قرار داد پر تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنماﺅں کے دستخط موجود ہیں ۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مردان یونیورسٹی میں طالب علم مشال خان کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتا ہے.ایوان وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ مشال خان کے قتل میں ملوث افراد اور سہولت کارروں کیخلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی کریں ،قرار داد میں وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال اورنفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں ۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قرار داد کو رائے شماری کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوابی میں مشال خان کے والد سے ملاقات کی اوران کے بیٹے کے قتل پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے مقتول کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ  خوانی کی اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مشال خان کوایک سازش کے تحت توہین رسالت کا الزام لگا کر قتل کیا گیا، اس سازش میں شریک افراد کی گرفتاریاں ہورہی ہیں، جو بھی اس جرم میں ملوث ہے اسے کسی صورت  بخشا نہیں جائے گا۔



متعللقہ خبریں