گرفتار ہونے والی لڑکی کے نورین لغاری ہونے کی تصدیق ہو گئی

جائے وقوعہ سے  نورین لغاری کا کالج کارڈ، والد کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی  اور والد کا خط ملا ہے

713539
گرفتار ہونے والی لڑکی کے نورین لغاری ہونے کی تصدیق ہو گئی

لاہور آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والی لڑکی کے نورین لغاری ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

موصول معلومات کے مطابق سکیورٹی فورسز کے لاہور فیکٹری ایریا میں آپریشن  کے دوران گرفتار ہونے والی لڑکی حیدر آباد سے لاپتہ ہونے والی  نورین لغاری ہی ہے۔

جائے وقوعہ سے  نورین لغاری کا کالج کارڈ، والد کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی  اور والد کا خط ملا ہے ۔

علاوہ ازیں نورین کے شام جانے اور داعش سے رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

اطلاع کے مطابق نورین شام میں  دہشتگرد تنظیم داعش کے ساتھ رہی اور 6 روز قبل وطن واپس آئی تھی۔

واضح رہے کہ نورین لغاری 10 فروری کو حیدر آباد سے لاپتہ ہوئی تھی  اور لاپتہ ہونے کے بعد اس نے اپنے کنبے کو اپنے بارے میں اطلاع کے لئے لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ "میں خلافت کی زمین پر پہنچ گئی ہوں"۔



متعللقہ خبریں