دکھی انسانیت کی خدمت ڈاکٹروں کا فرض ہے: صدر ممنون حیسن

صدر ممنون حسین نے کہا کہ ڈاکٹرز اپنے متعلقہ پیشہ میں اچھے انداز میں خدمات سرانجام دیں جو طبی مہارت سے پوری طرح لیس ہوں اور انہیں انسانیت کی موثر خدمت کا معقول معاوضہ ملنا چاہیے

712399
دکھی انسانیت کی خدمت ڈاکٹروں کا فرض ہے: صدر ممنون حیسن

 صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے میڈیکل پریکٹیشنرز کا کردار بڑی اہمیت کاحامل ہے جنہیں اس مقدس پیشہ میں بنیادی انسانی اقدار کو ہمیشہ سر بلند رکھناچاہیے۔ جمعرات کو یہاں سرجن جنرل کی سالانہ دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ ڈاکٹرز اپنے متعلقہ پیشہ میں اچھے انداز میں خدمات سرانجام دیں جو طبی مہارت سے پوری طرح لیس ہوں اور انہیں انسانیت کی موثر خدمت کا معقول معاوضہ ملنا چاہیے۔ صدر نے کہاکہ دنیا میں متعدد چیلنجز کے باوجود ڈاکٹروں کے بنیادی کردار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تاہم حالیہ برسوسوں میں معاشی اور ٹیکنالوجیکل شعبوں میں تیز رفتار ترقی کے نتیجے میں رجحانات اور رویوں میں تبدیلی آئی ہے جس سے ڈاکٹر اور مریض کے تعلقات پر اثر پڑا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ٹیکنالوجیکل شعبہ کی ترقی کے باعث میڈیکل کی تعلیم اب پیچیدہ اور مہنگی ہو گئی ہے اور ڈاکٹروں کو تعلیمی عمل اوراس کے بعد روزگار کے حصول میں بڑے مسائل کاسامنا رہتا ہے۔



متعللقہ خبریں