ڈی جی خان :رینجرز کے آپریشن میں 10 دہشتگرد ہلاک

کارروائی کے دوران رینجرز کے تین جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ڈی جی خان سے 15 کلومیٹرز دور بستی دیدوانی میں کیا گیا ، آپریشن کے دوران دونوں جانب سے بھرپور فائرنگ کا تبادلہ ہوا

712600
ڈی جی خان :رینجرز کے آپریشن میں 10 دہشتگرد ہلاک

پاکستان رینجرز، حساس اداروں اور محکمہ انسداد دہشت گردی نے آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیرہ غازی خان میں مشترکہ کارروائی کی، جس کے نتیجے 9 سے 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 کارروائی کے دوران رینجرز کے تین جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ڈی جی خان سے 15 کلومیٹرز دور بستی دیدوانی میں کیا گیا ، آپریشن کے دوران دونوں جانب سے بھرپور فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپريشن تا حال جاری ہے اور علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے نو اپریل  کو بھی رینجرز اور حساس اداروں نے ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا تھا جہاں مقابلے کے دوران 55 مبینہ دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ رینجرز کا ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا تھا۔

آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت لاہور میں سیکیورٹی اجلاس میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد ملک بھر کو اسلحہ سے پاک کرنا، بارودی مواد کو قبضے میں لینا، ملک بھر میں دہشت گردی کا بلاامتیاز خاتمہ اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔



متعللقہ خبریں