پاکستان فائیو جی ٹکنولوجی متعارف کروانے والا جنوبی ایشا کا پہلا ملک ہوگا: انوشہ رحمان

انوشہ رحمٰن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان نے حال ہی میں جی ایس ایم اے ایوارڈ جیتا ہے اور موبائل ٹیلی کام آپریٹرز کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے

710838
پاکستان فائیو جی ٹکنولوجی متعارف کروانے والا  جنوبی ایشا کا  پہلا ملک ہوگا: انوشہ رحمان

 

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن   نے کہا ہےکہ پاکستان بہت جلد تیز ترین انٹرنیٹ رابطہ فراہم کرنے کے لیے ففتھ جنریشن (5 جی) سروسز شروع کرنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پاکستان جنوبی ایشیاء کا وہ پہلا ملک ہوگا  جہاں پر فائیو جی  سروسز کو استعمال کیا جائے گا۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کی جانب سے منعقدہ انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوشہ رحمٰن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان نے حال ہی میں جی ایس ایم اے ایوارڈ جیتا ہے اور موبائل ٹیلی کام آپریٹرز کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے‘۔

انوشہ رحمٰن کا کہنا تھا کہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ پھل پھول رہا ہے اور گذشتہ دو سالوں کے دوران براڈ بینڈ کی رسائی 3 فیصد سے بڑھ کر 27 فیصد ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم پاکستان کو ڈیجیٹل پاکستان بنانے کے لیے کام کررہے ہیں اور مستقبل میں آئی ٹی کے ذریعے ڈیجیٹل اکانومی، فری لانس، اسٹارٹ اپس، ای کامرس اور موبائل ایپلی کیشن بنانے کے لیے بھی کام جاری ہے‘۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں