پاکستان: آپریشن رد الفساد 5 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردوں کے خلاف رینجرز اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 5 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک اور رینجرز کا ایک اہلکار شہید ہو گیا

708793
پاکستان: آپریشن رد الفساد 5 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

پاکستان کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردوں کے خلاف رینجرز اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 5 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک اور رینجرز کا ایک اہلکار شہید ہو گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق آپریشن ردالفساد  بھر پور طریقے سے جاری  ہے اس  سلسلے میں انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر  ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں حساس اداروں اور رینجرز نے  دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مشترکہ کاروائی کی۔

فورسز کے آپریشن کے دوران 5 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں  اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران رینجرز کا ایک جوان کامران شہید ہو گیا ہے۔

فائرنگ میں  رینجرز کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے جسے سی ایم ایچ لاہور میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مارے جانے والے ملزم دہشتگردی، قتل اور اقدام قتل کے واقعات میں ملوث تھے۔



متعللقہ خبریں