پاکستان آئندہ تین عشروں میں اقتصادی ترقی کی آٹھ سے دس فیصد شرح حاصل کرسکتا ہے: احسن اقبال

احسن اقبال نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں بزنس سمٹ میں عالمی کاروباری رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شرح نمو میں اس اضافے سے پاکستان 2030 تک دنیا کی پہلی25 معیشتوں میں شامل ہوسکتا ہے

707704
پاکستان آئندہ تین عشروں میں اقتصادی ترقی کی آٹھ سے دس فیصد شرح حاصل کرسکتا ہے: احسن اقبال

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری   کی بدولت پاکستان آئندہ تین عشروں میں اقتصادی ترقی کی آٹھ سے دس فیصد شرح حاصل کرسکتا ہے۔
انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں بزنس سمٹ میں عالمی کاروباری رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شرح نمو میں اس اضافے سے پاکستان 2030 تک دنیا کی پہلی25 معیشتوں میں شامل ہوسکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری  عالمی سرمایہ کاروں کو مواقع فراہم کررہی ہے جو ان سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ پوری دنیا کی نگاہیں اب اس منصوبے پر ہیں اور یورپی یونین کے تقریباً تمام ممالک کے متعلقہ وزرائن ے ان سے ملاقات کی ہے اور اقتصادی راہداری  میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ خطے میں روابط کے قیام کے ذریعے جنوبی اور وسطی ایشیا اور چین کی تین ارب آبادیوں کو آپس میں منسلک کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری  کے تحت زیرتعمیر نو صنعتی زونز سے روزگار کے آٹھ کروڑ پچاس لاکھ نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے عالمی کاروباری رہنمائوں پر زور دیا کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری  کے مواقع سے استفادہ کرکے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کاروبار، تجارت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں دیرینہ باہمی تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجر جدید کاروباری نظریات کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ عالمی سطح پر کسی سے بھی مقابلہ کرسکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں