نواز شریف کی پاکستان اورجرمنی کے درمیان دوطرفہ ایوان صنعت وتجارت قائم کرنے کی تجویوز

وزیراعظم نواز شتیف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جرمنی کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کی خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی ڈاکٹر گیرڈ مولر سے جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی

707667
نواز شریف کی پاکستان اورجرمنی کے درمیان دوطرفہ ایوان صنعت وتجارت قائم کرنے کی تجویوز

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان یکساں خیالات اور کثیر الجہتی تعاون سے عبارت دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات استوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   موجودہ حکومت جرمنی کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کی خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی ڈاکٹر گیرڈ مولر سے جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

 وزیراعظم نے جرمن وزیر کو بتایا کہ پاکستان کی معیشت میں واضح بہتری آئی ہے جبکہ سکیورٹی کی صورتحال بھی ماضی کے مقابلے میں آج کہیں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ابھرتا ہوا جمہوری تشخص موجودہ حکومت کی طرف سے جمہوری اصولوں اور قانون کے مطابق تمام سیاسی مسائل سے نبرد آزما ہونے سے عیاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانےکے لئے دوطرفہ ایوان صنعت وتجارت قائم کرنے کی تجویوز پیش کی۔
انہوں نے جرمنیکے وزیر کو معیشت اور سلامتیکے شعبوں میں پاکستان کی نمایاں ترقیکے بارے میں بتایا۔
جرمنیکے وزیرنے پاکستانکے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے اعتماد کا اظہار کیا۔

 



متعللقہ خبریں