افغانستان میں امن پاکستان سمیت دنیا کے ہرملک کے مفاد میں ہے: ناضر جنجوعہ

ناضر جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں ابھی جنگ ختم نہیں ہوئی،وہاں امن اورمفاہمتی عمل تعطل کاشکارہوگیا۔  مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ سے سابق امریکی مشیرسلامتی امورسٹیفن ہیڈلی کی زیرقیادت وفد نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی پرگفتگو کی گئی

707789
افغانستان میں امن پاکستان سمیت دنیا کے ہرملک کے مفاد میں ہے:  ناضر جنجوعہ

مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان سمیت دنیا کے ہرملک کے مفاد میں ہے۔  پاکستان میں اسی وقت استحکام قائم  ہوسکتا ہے جب افغانستان میں   امن قائم ہو۔

انہوں نے کہا افغانستان میں ابھی جنگ ختم نہیں ہوئی،وہاں امن اورمفاہمتی عمل تعطل کاشکارہوگیا۔

 مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ سے سابق امریکی مشیرسلامتی امورسٹیفن ہیڈلی کی زیرقیادت وفد نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی پرگفتگو کی گئی ۔

ملاقات میں نئی امریکی انتظامیہ کی افغان پالیسی پر بھی بات چیت۔اس موقع پر ناصرجنجوعہ نے کہاکہ افغانستان،پاکستان کے درمیان مختلف النوع تعاون افغانستان کیلئے مددگارہے، افغانستان میں امن پاکستان سمیت دنیا کے ہرملک کے مفاد میں ہے۔

انھوں نے کہاکہ چارفریقی رابطہ گروپ کاافغان مفاہمتی عمل میں اہم کردارہے، چارفریقی رابطہ گروپ کوجلددوبارہ فعال کرنیکی ضرورت ہے،ناصر جنجوعہ نے کہاکہ افغانستان میں ابھی جنگ ختم نہیں ہوئی، افغانستان میں امن اورمفاہمتی عمل تعطل کاشکارہوگیالیکن  اس تعطل  کو دور کرتے ہوئے افغانستان کے ساتھ  بات  چیت کو جاری رکھا  جاسکتا ہے اور خطے میں پائدار امن  قائم کیا جاسکتا ہے۔



متعللقہ خبریں