پارا چنار کے مرکزی بازار میں دھماکے سے 22 افراد جاں بحق، 50 زخمی

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال پارا چنار منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال حکام نے اب تک 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے

703320
پارا چنار کے مرکزی بازار میں دھماکے سے 22 افراد جاں بحق، 50 زخمی

ہنگو میں کرم بازار میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 60 افراد زخمی ہوگئے   ہیں۔

 دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال پارا چنار منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال حکام نے اب تک 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کی اپیل پر لوگ خون کے عطیات جمع کرارہے ہیں جب کہ پاک فوج کےہیلی کاپٹرز کے ذریعے 12 انتہائی شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکار اور بم ڈسپوزل کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ۔ ریسکیو کے عملے نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ، پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔   اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ نور مارکیٹ میں ہوا جس سے مارکیٹ میں خریداری کیلئے آئے ہوئے لوگ اپنی جان بچانے کیلئے دیوانہ وار بھاگ کھڑے ہوئے ۔دھماکےمیں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو میں داخل کر ادیا گیا ہے ، ہسپتال کے تمام ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ہنگامی طور پر ہسپتال طلب کر لیا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں



متعللقہ خبریں