پاک چین اقتصادی راہداری سے علاقے کی قسمت تبدیل ہو جائے گی: صدر ممنون حیسن

صدر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد پاکستان اور یہ خطہ دنیا کے ساتھ نئے سرے سے منسلک ہو جائے گا ، سائنس دان اور انجنیئرز اقتصادی راہداری کو کامیاب بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں

702147
پاک چین اقتصادی راہداری سے علاقے کی قسمت تبدیل ہو جائے گی: صدر ممنون حیسن

پاکستان کے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے علاقے  کا مستقبل تبدیل ہو کر رہ جائے گا اور  بڑے پیمانے پر روزگار کے موقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد پاکستان اور یہ خطہ دنیا کے ساتھ نئے سرے سے منسلک ہو جائے گا ، سائنس دان اور انجنیئرز اقتصادی راہداری کو کامیاب بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ راہداری کے فعال ہو جانے کے بعد خطے میں نئی ٹیکنالوجیز آئیں گی اور نئے کاروبار شروع ہو ں گے ، اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمیں بڑی تعداد میں افرادی قوت کی ضرورت ہوگی ، پاکستان کے تعلیمی اداروں کو چین اور دنیا کے دیگر حصوں میں علوم و فنون کے اداروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کر نے چاہییں۔ صدر مملکت نے یہ بات نیشنل یونیورسٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انسٹیٹیوٹ آف انجنیئرز پاکستان کے زیر اہتمام پاک چین اقتصادی راہداری ؛ مواقع اور چیلنجز کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر رانا تونیویر حسین، پاکستان میں چین کے سفیر سن دی ڈونگ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔



متعللقہ خبریں