مسلم لیگ نون نے ملکی اقتصادی منظرکو یکسرتبدیل کرکے رکھ دیا ہے: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے جو سی پیک اور اہم اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون سے ظاہر ہے، چین کے ساتھ پاکستان کا تعاون نہ صرف دونوں ممالک میں خوشحالی لائے گا بلکہ پورے خطے کے لئے ترقی کا ذریعہ ہوگا

701321
مسلم لیگ نون نے ملکی اقتصادی منظرکو یکسرتبدیل کرکے رکھ دیا ہے: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہماری کوششوں سے گزشتہ چار سال میں پاکستان کا اقتصادی منظر نامہ یکسر تبدیل ہو چکا ہے ، جس کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے ۔

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے جو سی پیک اور اہم اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون سے ظاہر ہے، چین کے ساتھ پاکستان کا تعاون نہ صرف دونوں ممالک میں خوشحالی لائے گا بلکہ پورے خطے کے لئے ترقی کا ذریعہ ہوگا ۔

 انہوں نے یہ بات چائنہ ایرو سپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن کے چیئرمین آف بورڈ گاؤ ہونگ وائی اور چائنہ پریسیزن مشینری امپورٹ ایکسپورٹ کارپوریشن کے چیئرمین آف بورڈ ژاوچیاو لونگ سے منگل کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی ساز گار کاروباری فضا کے لئے جامع ڈھانچا فراہم کرتی ہے ۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا سٹریٹجک محل وقوع اسے ایشیاءکا اہم تجارتی، توانائی اور ٹرانسپورٹ کوریڈور بناتا ہے۔ چین کے ساتھ پاکستان کا تعاون نہ صرف دونوں ممالک میں خوشحالی لائے گا بلکہ پورے خطے کے لئے ترقی کا ذریعہ ہوگا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلے روز سے ہی معیشت کی بحالی، توانائی بحران دور کرنے، سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے اور سرمایہ کاروں کو مناسب مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا اقتصادی منظر نامہ گزشتہ چار برسوں میں یکسر تبدیل ہو چکا ہے جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے ساز گار کاروباری فضاءکے لئے جامع ڈھانچہ فراہم کرتی ہے۔



متعللقہ خبریں