پاکستان کا خشکی سے سطح آب پر مارکرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

ترجمان کے مطابق میزائل کے تجربے سے پاک بحریہ کا آپریشنل دائرہ کار وسیع اور دفاع مضبوط ہوگا اور ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا

692976
پاکستان کا خشکی سے سطح آب پر مارکرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق میزائل جدید ٹیکنالوجی اور ایویونکس سے لیس ہے جس نے سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ترجمان کے مطابق میزائل کے تجربے سے پاک بحریہ کا آپریشنل دائرہ کار وسیع اور دفاع مضبوط ہوگا اور ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

پاک بحریہ کے نائب سربراہ ایڈمرل خان ہشام بن صدیق نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ایویونکس سے لیس میزائل نے سمندر میں اپنے مقررہ ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ اس میزائل کی پاک بحریہ میں شمولیت سے آپریشنل دائرہ کار مزید وسیع اور ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

پاک بحریہ مسلسل اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے میں مصروف عمل ہے۔

گذشتہ برس دسمبر میں پاک بحریہ کے فرنٹ لائن لڑاکا یونٹ نے شمال بحیرہ عرب میں میزائل فائر کرنے کا براہ راست مظاہرہ کیا تھا۔

اس سے قبل نومبر میں پاکستان نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں جنگی بیڑے سے اینٹی شپ میزائلوں کے کامیاب تجربہ کیے تھے۔

جبکہ اپریل 2016 میں پاک بحریہ نے زمین سے سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے "ضرب" میزائل کا کامیاب تجربہ بھی کیا تھا۔



متعللقہ خبریں