پنجاب بھر میں صحت کی سہولتوں کو مغرب کے میعارسے بہتربنانے کا خواہاں ہوں : شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ  ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو جدید  تعلیم و تربیت وقت کا تقاضا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  میرا اور میری حکومت کا نصب العین دکھی انسانیت کی خدمت ہے

689961
پنجاب بھر میں صحت کی سہولتوں کو مغرب کے میعارسے بہتربنانے کا خواہاں ہوں : شہباز شریف

پنجاب  کے  وزیراعلیٰ   شہباز شریف   نے کہا ہے کہ  علاج معالجے کی خدمات کو مغرب سے خوب تر بنانا میرا مشن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ   ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو جدید  تعلیم و تربیت وقت کا تقاضا ہے ۔

انہوں نے ا ن خیالات  کا اظہار اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ   میرا اور میری حکومت کا نصب العین دکھی انسانیت کی خدمت ہے ۔

اس مقصد کے لئے الابراج گروپ کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔قبل ازیں الابراج گروپ کی ہیلتھ کمیٹی کے چیئر مین سرڈیوڈ نکلسن کی قیادت میں وفد نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی اور شعبہ صحت میں پنجاب حکومت کو معاونت کی پیشکش کی ۔ ملاقات کے دوران پنجاب حکومت اور الابراج گروپ کی جانب سے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیاگیا ۔



متعللقہ خبریں