پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کا فیصلہ

حکومتِ پنجاب نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا

680404
پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف  بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کا فیصلہ

 حکومتِ پنجاب  نے صوبے بھر میں  دہشت گردوں کے خلاف اپنی کاروائیوں  کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتِ پنجاب نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا  جس میں صوبے میں انسداد دہشت گردی کیلیے قانون نافذ کرنے والے سول و عسکری اداروں کے جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں، سہولت کاروں اور ان کے مالی معاونت کاروں کیخلاف جاری کامیاب آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

جلاس میں رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشنز کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے اور دہشت گردوںکے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کافیصلہ کیا گیا۔

 اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کمین گاہوں سے نکال کر عبرت کا نشان بنایا جائیگا اور دہشتگردی، انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کے مائنڈسیٹ کا پوری قوت سے صفایا کیا جائیگا۔

اجلاس میں سیکیورٹی کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے بھی اپنی رپورٹس پیش کیں اور اس بات کا یقین دلایا کہ پنجاب میں انتظامیہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے کیلیے مکمل طور پر تیار ہے، مزید یہ کہ قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلیے آنے والے افراد کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائگا ۔ تاہم لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے۔



متعللقہ خبریں