بلاول بھٹوزرداری آج دریائے سندھ پر تعمیر طویل ترین پل کا افتتاح کریں گے

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے دریائے سندھ پرسب سے طویل پل  کو مکمل کرلیا ہے  اور  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج اس پل کا افتتاح کریں گے

680555
بلاول بھٹوزرداری آج دریائے سندھ پر تعمیر طویل ترین پل کا افتتاح کریں گے

پیپلز پارٹی نے آئندہ انتکابات سے قبل سندھ کی ترقی کی جانب خصوصی توجہ  دینا شروع کردیا ہے۔اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج دریائے سندھ پر تعمیر طویل ترین پل کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے دریائے سندھ پرسب سے طویل پل  کو مکمل کرلیا ہے  اور  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج اس پل کا افتتاح کریں گے۔

ساڑھے چار بلین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پل کی لمبائی ایک اعشاریہ سات کلومیٹر ہے، پل کے ساتھ طویل لنک روڈ بھی تعمیر کی گئی ہے، پل ٹنڈو محمد خان کو ٹھٹہ سے ملانے والے پل کے ساتھ لنک روڈ بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ نے پل کو عظیم کامیابی قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ آمدورفت کے ذرائع سے صوبائی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا‌۔

افتتاح پر بلاول بھٹو کی آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرتے ہوئے لگ بھگ چار سو پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

سندھ کے وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ پل کی لمبائی1.7کلومیٹر اور دریائے سندھ پر بنایا گیا طویل پل ہے، پل کے افتتاح کو سندھ حکومت کی عظیم کامیابی سمجھتا ہوں۔



متعللقہ خبریں