ترکی کا دشمن پاکستان کا بھی دشمن ہے :وزیر اعظم نواز شریف

پاک ترک اعلیٰ سطحی سٹریٹیجک تعاون کونسل کا  پانچواں اجلاس  انقرہ میں منعقد ہوا۔

678688
ترکی کا دشمن پاکستان کا بھی دشمن ہے :وزیر اعظم نواز شریف

پاک ترک اعلیٰ سطحی سٹریٹیجک تعاون کونسل کا  پانچواں اجلاس  انقرہ میں منعقد ہوا۔

 اجلاس کے بعد وزیر اعظم بن علی یلدرم اور وزیر اعظم نواز شریف نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔  وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ تقریباً  170 ممالک میں سر گرم عمل دہشت گرد تنظیم فیتو تمام ممالک کے لیے سخت خطرہ تشکیل دیتی ہے ۔ پاکستانی حکام کیساتھ مذاکرات کے بعد یہ تنظیم اس ملک میں بھی  اپنی سر گرمیوں کو جاری نہیں رکھ سکے گی ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے بھی کہا کہ  فیتو کیخلاف جدوجہد میں پاکستان ترکی کی ہر ممکنہ حمایت کو جاری رکھے گا ۔ دہشتگرد اپنی کاروائیوں سے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے ۔ ترکی کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے ،

وزیراعظم نواز شریف اورترک وزیراعظم بن علی یلدرم کی مشترکہ صدارت میں ہونے والےپاک ترک اعلیٰ سطحی سٹریٹیجک تعاون کونسل کے اجلاس میں  پاکستان اورترکی کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط سمیت تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، فنانس و بینکنگ کے ورکنگ گروپس اور ٹرانسپورٹ، مواصلات، ثقافت، سیاحت و تعلیم کے ورکنگ گروپس کی رپورٹس پیش کی گئیں۔

اجلاس میں بہاولپور میں سولر پاور منصوبے، پاکستان اور ترک مسلح افواج کی تربیت میں تعاون کے معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔ اس کے علاوہ جنگلات، لائبریریوں کے قیام، ثقافت و سیاحت، ادویات جائزہ سروسز میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ وزیر اعظم نواز شریف اورترک وزیراعظم بن علی یلدرم کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو مالی وسائل کی فراہمی روکنے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے، ہائیڈرو کاربن کے شعبے میں تعاون کے معاہدہ پر شاہد خاقان عباسی نے دستخط کیے جب کہ اعلیٰ سطح پر تعاون جاری رکھنے کے معاہدے پر دونوں وزراء اعظم نے دستخط کیے۔

اجلاس کی صدارت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ بہترین مہمان نوازی پر ترک قیادت کے شکر گزار ہیں۔ گزشتہ سال ہونے والے افسوسناک واقعے میں بغاوت کو ناکام بنانے والے 248 شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ترکی کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں اور  دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، یقین ہے کہ ترکی امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ دفاع کے شعبے میں نہ صرف تعاون کا فروغ چاہتا ہے بلکہ ترک حکومت سے دفاعی تعلقات کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے اور ترکی سے توانائی کے شعبے میں تعاون چاہتے ہیں جب کہ پاکستان  قبرص کے معاملے پر ترک موقف کی حمایت کرتا ہے اور مسئلہ کشمیر پر ترک عوام کی حمایت کے شکرگزار ہیں۔

وزیراعظم بن علی یلدرم نے بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔



متعللقہ خبریں