شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی بمباری، متعدد دہشت گرد ہلاک

پاک فضائیہ کے  جنگی طیاروں نے شمالی وزیرستان میں کاروائی کرتے ہوئےمتعدد دہشت گردوں کو  ہلاک  کر دیا ہے۔

675719
شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی بمباری، متعدد دہشت گرد ہلاک

 

 پاک فضائیہ کے  جنگی طیاروں نے شمالی وزیرستان  میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے انھیں تباہ کر دیا ہے ۔

 پاک فضائیہ کے  جنگی طیاروں نے شمالی وزیرستان کے بارڈر ایریا میں دہشت گردوں کی دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کو  ناکام بنا دیا ہے ۔ فضائی حملوں میں متعدد دہشت گردوں کو  ہلاک  کر دیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے وچہ بی بی میں دہشت گردوں نے دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کی۔ جسے پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ناکام بنا دیا۔ پاک فضائیہ کے حملوں سے دہشت گردوں کے متعددٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ 



متعللقہ خبریں